( علی اکبر ) اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل پیر کی سہ پہر تین بجے شروع ہوگا، اپوزیشن کی جانب سے ایک بار بھر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی گئی لیکن تاحال اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان سمیت دیگر ایشوز پر احتجاج کرنے کی پالیسی اپنائی جائے گی۔