"لاہور کو ڈینگی اور پولیو سے پاک کرکے دم لیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) کمشنر وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی شہر سے ڈینگی اور پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے متحرک ہوگئے، کہتے ہیں شہر میں سپائک ائیر کے باعث 30 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

کمشنر وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی بھی ڈینگی و پولیو وائرس سے متعلق فکر مند، سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو ڈینگی اور پولیو سے پاک کرکے دم لیں گے، شہر میں ڈینگی کے 30 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جو زیر علاج ہیں۔

آصف بلال لودھی کا کہنا تھاکہ ڈینگی ایک سیزنل سپائک ہے، اسکے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے پوری طرح متحرک ہیں، تین سے چار سال میں ایک مرتبہ لازمی سپائک ائیر ہے، قدرتی طور پر اس سال سپائک ائیر میں مریضوں کی تعداد بڑھی ہے، شہریوں کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا کہنا تھاکہ ڈی سی لاہور نے بہترین انداز میں پولیو اور ڈینگی مہم کو لیڈ کیا، لاکھوں کی تعداد میں کنٹینرز اور عمارتوں کو چیک کیا گیا، ڈینگی مہم میں سرکاری و سیاسی مشینری پوری طرح متحرک ہے، روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جارہا ہے۔

کمشنر لاہور نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، بہت جلد پولیو وائرس کا خاتمہ بھی ہوگا،سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، ڈینگی اور پولیو کا خاتمہ سب کے لیے چیلنج ہے اور اس میں سب کا کردار ناگزیر ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer