سٹی42: پاکستان سپر لیگ فور کا آغاز 14 فروری 2019 سے ہو گا اور ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ 2019 کو کراچی میں ہو گا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا ہوا جس میں پی ایس ایل فرنچائزز نے احسان مانی کو چیئرمین کی ذمےداریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہے اور پی ایس ایل 4کے آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 4 کا ڈرافٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا اور ہر فرنچائز 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکے گی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہو گی۔
فرنچائزز نے پی ایس ایل کی ڈائریکٹر پراجیکٹ نائلہ بھٹی کے کام کو سراہا، اجلاس میں 5 فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 2 ہفتے کی مہلت بھی دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ پی ایس ایل 4 کے رائٹس کے لیے ایویلویشن کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔