سٹی 42: کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کردی گئی ۔
تمام ہوٹل اور باربی کیو اسٹیشنز کو 15 روزکے اندر سکشن ہُوڈز لگانے کا حکم دیا گیا ۔ دھواں، چکنائی اور بدبو پھیلانے والے ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
حکم عدولی پرہوٹل مالکان کیخلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت مقدمات درج ہونگے۔ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ،چیکنگ کے احکامات جاری کردیے گئے ۔
ڈی جی ماحولیات کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔
ڈی جی عمران حامد شیخ کے مطابق دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کی کوئی گنجائش نہیں ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ای پی اے مشترکہ کارروائیاں کریں گے۔
پنجاب بھر میں فضائی آلودگی برداشت نہیں کی جائے گی۔15 روزمیں سکشن سسٹم نہ لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App