ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کا مطالبہ

 انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ سامنے آگیا ، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں کے باعث کاروباری طبقہ اپنے مالی معاملات بروقت مکمل نہیں کر پایا، اس لیے حکومت کو تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔

رہنما ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ حکومت بغیر کسی جرمانے کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت ملے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف حکومت اور تاجروں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دے گا بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔