ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نیو سول کے لیجنڈ گلوکار ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں چل بسے

 نیو سول کے لیجنڈ گلوکار ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :مشہور گلوکار اور نیو سول موسیقی کے بانی ڈی اینجیلو (D’Angelo)51 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈی اینجیلو کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم غمگین ہیں کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے، لیکن ان کے بے مثال موسیقی کے ورثے کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے، ہمارے خاندان کا چمکتا ہوا ستارہ اپنی روشنی کے ساتھ ہمیشہ یاد رہے گا، وہ کینسر کے طویل اور بہادری سے مقابلے کے بعد دنیا سے رخصت ہوئے۔

ڈی اینجیلو کے انتقال کی خبر پر سوشل میڈیا پر مداح اور ساتھی فنکار اپنی محبت اور تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں، امریکی ریپر ڈوجا کیٹ نے انہیں روح کی سچی آواز اور آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔

گلوکار ڈی اینجیلو، جن کا اصل نام مائیکل یوجین آرچر تھا، انھوں نے 1990 کی دہائی میں موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا، ان کا پہلا البم براؤن شوگر 1995 میں ریلیز ہوا اور یہ بل بورڈ کے ٹاپ ہپ ہاپ البمز میں چوتھے نمبر پر آیا، البم کے گانے کروزن اور لیڈی تنقیدی طور پر سراہے گئے۔

ڈی اینجیلو نے اپنی زندگی میں دو مزید البمز ریلیز کیے، ووڈو اور بلیک میسیاح، جس نے بل بورڈ پر دو ہفتے نمبر 1 کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کی موسیقی نے نیو سول صنف کو نئی زندگی دی اور ان کے گانے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔