ثمرا فاطمہ:لاہور میں فضائی آلودگی کا راج ہے،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 260ریکارڈ کی گئی۔شالیمار ٹاؤن 437،پیرا گون میں آلودگی کی شرح 365ریکارڈ،برکی روڈ 361 ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 297،ڈی ایچ اے فیز ایٹ 292،اقبال ٹاؤن میں شرح 290 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں 3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔