ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ چند ہفتوں میں عہدے سے فارغ

New British Prime Minister Liz Truss' key cabinet minister Kwazi Kwarting has been sacked from his post.
کیپشن: Minister Kwazi Kwarting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ کی نئی وزیراعظم لِز ٹرس کی کابینہ کے اہم وزیر کوازی کوارٹینگ کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ کوازی کوارٹینگ کو عہدہ سنبھالنے کے چند ہفتے بعد ہی برطرف کردیا گیا ہے۔ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق کوازی کو وزارت سے ہٹائے جانے کی خبر کے بعد ایک گھنٹے کے دوران پاؤنڈ کی قدر میں تیزی سے کمی آئی ہے۔برطانیہ کے وزیرِ خزانہ کوازی کوارٹینگ نے تصدیق کی ہے کہ انھیں ان کی مرضی کے خلاف وزیرِ اعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ سے برطرف کر دیا ہے۔

برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے وزیراعظم آفس میں ایک مختصر پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا کہ انھیں کوزی کواٹینگ کو بطور وزیرخزانہ کھو کر بہت دکھ ہے مگر ان کا کہنا تھا کہ ان کے نئے نامزد کردہ جریمی ہنٹ ان کے وژن کے مطابق کام کرتے ہیں۔
  وزیراعظم نے نے تصدیق کی کہ نئے وزیرخزانہ وسط مدتی فسکل پلان دیں گے، جس میں حکومت اس مہینے کے اختتام پر ٹیکس اور اخراجات سے متعلق مزید تفصیلات شیئر کرے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-10-15/news-1665831398-6181.jpg
 

API Response:

M .SAJID .KHAN

Content Writer