وزیر اعلیٰ پنجاب کی آنکھ کا تارا کون ہے؟

وزیر اعلیٰ پنجاب کی آنکھ کا تارا کون ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر :اوایم جی بمقابلہ ڈی ایم جی ،پی ایس او ٹو وزیراعلیٰ حیدرعلی پنجاب حکومت کی آنکھ کا تارہ بن گئے، پنجاب حکومت نے ساتویں سال کیلئے بھی ڈیپوٹیشن میں وفاق سے توسیع مانگ لی۔

 
پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ اوایم جی افسر حیدر علی کو مزید ایک سال کی توسیع دی جائے ۔قواعد وضوابط کے مطابق اوایم جی افسر پنجاب میں صرف 5سال ڈیپوٹیشن پر ملازمت کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرعلی کو پنجاب میں 6 سال مکمل ہوگئے ہیں، اب ساتویں سال کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے توسیع مانگی گئی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پہلے ہی حیدرعلی کی اہلیہ کو جی اوآر تھری میں سرکاری گھر الاٹ کر چکے ہیں۔ حیدرعلی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پی ایس او تعینات ہیں۔

خیال رہے حکومت پنجاب نے پی ایم ایس افسران کیلئے فائنل پاسنگ آوٹ امتحان میں تین بار فیل ہونے پر ملازمت سے نکالنے کیلئے ترمیم کر دی ہے۔۔ پی ایم ایس افسران کیلئے پروبیشن سے کنفرم ہونے کیلئے فائنل پاسنگ آوٹ امتحان پاس کرنا لازم قرار دیدیاگیا ہے۔ یہ امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن لیتا ہے۔ اس امتحان میں تین بار فیل ہونے پر ملازمت سے نکال دیا جائےگا۔ چوتھی اور پانچویں بار چانس کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب خصوصی اجازت دیتے ہیں۔ اس وقت 76 پی ایم ایس افسران نے سروس میں کنفرم ہونے کیلئے امتحان دے رکھا ہے۔ جس کانتیجہ رواں ماہ کے آخری ہفتے متوقع ہے۔

یاد رہے لاہور شہر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدامد کی ہدایت کر دی، کرونا کا شکار دو وزاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔ کرونا کا شکار ہونے والے صوبائی وزاء میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گریزدی نے منگل کے روز وزیر اعلی پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں ۔ جبکہ صوبائی وزیر زراعت نے تقریب میں بھی شرکت کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer