شہر کے سب سے بڑے بس سٹینڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی تیاری

شہر کے سب سے بڑے بس سٹینڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) بادامی باغ لاری اڈہ کی ڈیجٹلائزیشن کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سوفٹ ویئر تیار کرلیا، کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے سوفٹ ویئر کی انسٹالیشن، لاری اڈہ اور انتظار گاہوں کی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی۔

بادامی باغ لاری اڈا کی ڈیخٹلائزیشن سے کس روٹ پر کتنی گاڑیاں چلتی ہیں سب کچھ ایک کلک پر دستیاب ہوگا۔ اڈے کی تزئین و آرائش اور ایک لاکھ مسافروں کیلئے چلنے والی تین ہزار گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ مرتب ہوگا جبکہ ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں ختم کرنے کیلئے سخت شکنجہ تیار کرلیا گیا۔ 150 سے زائد روٹس کیلئے 2 داخلی وخارجی مانیٹرنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

کمشنر نے پی آئی ٹی بی سوفٹ وئیر کی انسٹالیشن، 9 نئی بیز کی تعمیر کی منظوری دے دی، لاری اڈا پر تین ہزار گاڑیوں کے چیک اینڈ بیلنس کیلئے رجسٹرڈ کمپیوٹرائزڈ کارڈ بنانے کی منظوری بھی دی ہے جبکہ مسافروں کے سفر کو آسان کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کو متحرک کیا جارہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کے مطابق اڈے پر ایک نئے ٹرک اڈہ سٹینڈ اور 3 ٹک شاپس کی نیلامی کی منظوری دی گئی۔ لاری اڈہ کی تزئین و آرائش کیلئے ٹف ٹائلز، پیچ ورک ، سیوریج، رنگ و روغن اور مسافروں خانوں میں اے سی لگانے کی منظوری دی گئی ۔ کمپیوٹر سوفٹ وئیر کی منظوری کے بعد نئے کمپیوٹر کیمروں، پرنٹرز اور کیبن خریدنے کی منظوری بھی دی گئی۔

کمشنرلاہور کا دعوی ہے کہ بادامی باغ لاری اڈے کو ماڈل اڈہ بنانا ہے، اس لیے ڈیجٹلائزیشن کی طرف جارہے ہیں۔