نئے آئی جی پنجاب  پولیس نےچارج سنبھال لیا

نئے آئی جی پنجاب  پولیس نےچارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی) امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب پولیس کا چارج سنبھال لیا،گارڈآف آنرکی تقریب ہوئی چاک وچوبنددستے نے سلامی دی۔

تفصیلات کے مطابق امجدجاویدسلیمی کی آمدپر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرنے استقبال کیا،پولیس کے گھڑسواراورجوانوں کےچاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، 1986 میں پنجاب پولیس کا حصہ بننے والے آفیسر امجد جاوید سلیمی کا تعلق پولیس کے چودہویں کامن سے ہے ، نئے تعینات ہونے والے آئی جی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں جو ریفارمز ہوں گی اس کا ایجنڈا عوام کے لئے ہو گا،سروس ڈلیوری پرپولیس کو ریفارم کریں گے۔

نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کامزیدکہنا تھا کہ عوام کوبنیادی سہولتیں دینے کے لیے ریسورس مینجمنٹ سینٹرز قائم کئے جائیں گے،ایف آئی آر درج کروانا ہی بہت مشکل ہے ، ہم نے اسے بھی بہتر کرنا ہےایک ہفتہ کے اندراندرایپ متعارف کروائیں جوکہ فون میں اپلوڈکرسکیں گے،افسران واہلکاروں کے احتساب کے لیےڈسپلن برانچ کو تبدیل کرکےانٹرنل اکائونٹیبلٹی یونٹ بنایاجائےگا اورپولیس کوجدیدتقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیےکم سے کم 10 فیصد پولیس فورس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں ہوگی۔

آئی جی پنجاب نےسیاسی مداخلت کے حوالے کہا کہ وزیراعلیٰ ٹیم کا کپتان ہے اوروہ عوامی نمائندہ ہے، بطورآئی جی پنجاب وہ انکی ٹیم کا حصہ ہیں اورانکوجوابدہ ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer