ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلائنڈ ویمنز کرکٹ؛ پاکستانی بلے باز نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بلائنڈ ویمنز کرکٹ؛ پاکستانی بلے باز نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستانی بلے باز مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 221 رنز سے شکست دے دی۔

 کولمبو میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے سری لنکا کےخلاف بغیر کسی نقصان کے 331 رنز بنائے۔

 پاکستانی بلے باز مہرین علی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں سری لنکا کےخلاف 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی نور فاطمہ ، حوریہ ملک ، سمیرا ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مہرین علی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ قائم کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اپنا یہ ریکارڈ پاکستان اوروالدین کے نام کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور والدین کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے موقع دیا۔