ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کے بعد عوام کیلئے ایک بڑا ریلیف پیکج، منظوری دیدی گئی

Ishaq Dar new statement
کیپشن: Ishaq Dar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت خیبرپختونخواہ کیلئے سستا آٹا اسکیم کی منظوری دے دی۔

سٹیل مل کو گیس سپلائی کیلئےسوئی سدرن کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے، فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو سبسڈائز نرخوں پر گیس فراہم کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم پیکج کے سستا آٹا پروگرام یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 30جون تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 

وزیراعظم نے ریلیف پیکج کے تحت کے پی سستا آٹا اسکیم می منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں پاکستان سٹیل کو سوئی سدرن سے گیس سپلائی کی منظوری دے دی گئی، سٹیل ملز کو گیس سپلائی کیلئے سوئی سدرن کو فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ 
فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو سبسڈائز نرخوں پر گیس فراہم کی اجازت،مٹی کے تیل ، لائٹ ڈیزل، ای ٹین کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری موخر کردی گئی۔وزارت انسانی حقوق کے لئے بھی تیکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی وزیر خانہ اسحاق ڈار کو کل بدھ کو طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس قیصر احمد شیخ کی سربراہی میں ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خزانہ کمیٹی میں آنا چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer