شو کے دوران شاہین آفریدی پر تبصرہ پڑھ کر وسیم اکرم برس پڑے

شو کے دوران شاہین آفریدی پر تبصرہ پڑھ کر وسیم اکرم برس پڑے
کیپشن: Waseem Akram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آن ائیر شو میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف تبصرہ پڑھ کر وسیم اکرم غصےمیں آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے  نجی میڈیا کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے  سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ پڑھنے سے گریز کیا مگر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھری کھری سنادیں۔

وسیم اکرم نے شو میں صارف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ سوال کی صورت جو  بدتمیزی تم نے کی  اسے میں پڑھ کر بھی  نہیں سناسکتا لیکن جو بدتمیزی تم  نے کی، تمہیں کسی بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں ہے،  تم  اپنے کھلاڑیوں سے  بدتمیزی کررہے ہو کوئی شرم کوئی حیا نہیں ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ ’ اس سوال کو پڑھ کر مجھے شدید غصہ آرہا ہے میری خواہش ہے کہ تم میرے سامنے ہوتے‘۔

وسیم اکرم نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف تبصرہ کرنے والے کا نام ثابت رحمان بتایا۔