ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں مزیدبارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Weather Situation
کیپشن: Weather Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

 اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک  رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد،  میاں چنوں، بہاولپور اور ملتان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 ساتھ ہی ساتھ بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔