علیحدگی کی افواہیں؛ثانیہ کی سالگرہ پر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

shoaib malik sania mirza
کیپشن: shoaib malik sania mirza
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  کی سالگرہ پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے ساتھ تصویر بھی جاری کر دی ۔

گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-15/news-1668481782-7760.jpg

ان افواہوں کے درمیان شعیب نے انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے سالگرہ کی مبارک باد کے پیغام کے ساتھ اپنی اور ثانیہ کی پرانی تصویر بھی جاری کی۔ شعیب نے انسٹاگرام پوسٹ میں ثانیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور صحت مند اور خوش گوار زندگی گزارنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا بھی اعلان کیاگیا۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیاجو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

کچھ روز قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔تاہم  اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔