(سٹی 42) ڈرامہ سیریل ’ الف ‘ کے قلب مومن معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا بھی عندیہ دیدیا۔
Welll.... This is what i wanted to say... for now! ????https://t.co/q7vap8eArs
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) November 14, 2019
اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ شوبز چھوڑ رہے ہیں اور اپنی زندگی دین اسلام کیلئے وقف کر رہے ہیں، وہ اب اللہ تعالیٰ اور اسلام کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں، ویڈیو میں حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹر ی کو کامیاب ڈرامے دئیے ہیں ان میں ’’ پیارے افضل ‘‘ من مائل اور دیگر شامل ہیں، اب ڈرامہ’’ الف ‘‘کامیاب جارہا ہے،انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی جیسی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا۔