ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو عدالتی پروانہ مل گیا

ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو عدالتی پروانہ مل گیا
کیپشن: City42 - DG LDA, LHC,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے جوہر ٹاون کے عبدا لکلیم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ایل ڈی اے سے 14 پلاٹ خریدے جس کا اسے قبضہ نہیں دیا جا رہا۔ پلاٹوں کے قبضے کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواستیں دیں شنوائی نہ ہونے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے دادرسی کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوادی تھی۔عدالت کے 29 مئی 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer