ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں 42 عدالتوں کے بعد مزید 26 نئی کورٹس بھی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی تیار ہونے والی عدالتیں جون کے آخر تک باقاعدہ طور پر فعال کر دی جائیں گی نئی 11 منزلہ عمارت میں ایک گراؤنڈ فلور، 8 اپر فلورز اور 2 بیسمنٹ شامل ہیں جبکہ دونوں بیسمنٹس ججز کی پارکنگ کیلئے استعمال ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے ایک فلور پر کانفرنس روم جبکہ دو فلورز پر جوڈیشل ریکارڈ روم قائم کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ایک فلور پر ہائیکورٹ ملازمین اور پولیس اہلکاروں کیلئے کیفے بھی بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا خود بھی جائزہ لے چکی ہیں۔