سٹی42:اہم گلوبل امپیکٹ کے حامل واقعات کے زیر اچر سونے کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر سونا دس اپریل کی کم ترین سطح سے اوپر کی طرف جا رہا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل نے پاکستانی وقت کے مطابق رات 11:23 بجے یہ خبر دی ہے کہ انترنیشنل مارکیٹ میں (نیویار ٹایم کے مطابق) بدھ کی سلائیڈ کے بعد، آج جمعرات کے روز (نیویارک میں جمعرات دوپہر ڈھائی بجے) سونا3,200 ڈالر فی ٹرائے اونس مارک پر مستحکم ہے۔
کیپٹل اکنامکس کے حماد حسین نے ایک نوٹ میں کہا کہ سال کی پہلی ششماہی کے ریکارڈ توڑنے کے بعد، تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ سال کا دوسرا نصف مشکل ہوگا اور "سونے کی قیمت گرے گی ۔" لیکن، حسین نے پیشن گوئی کی ہے کہ 2026 میں سونا نئے ریکارڈ کی بلندیوں کو حاصل کرے گا، "ان ساختی عوامل کے سبب جو سونے کی ریلی (قیمت میں تسلسل کے ساتھ اضافے) کے اہم محرک رہے ہیں۔" اگلے مہینے سونے کی خریداری کے فیوچر سودے 1.2 فیصد بڑھ کر 3,220.70 ڈالر فی ٹرائے اونس ہوگئے ہیں۔
گولڈ فیوچرز میں قدرے کمی
عالمی رسک فیکٹرز کا سونے کی قیمت میں اضافہ کے رجحان پر اثر کچھ کم ہونے کے ساتھ ہی گولڈ فیوچر میں کمی ہوئی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق فیوچرز 0.2% گر کر 3,181.40 ڈالر فی ٹرائے اونس پر ہیں، جو آج جمعرات کی صبح سیشن کے شروع میں 3,123.30 تک گر گئے تھے۔
گزشتہ دنوں کی گراوٹ کے بعد سونے کی بحالی
انٹرنیشنل ایکسپرٹس کے مطابق سونے کی قیمت چند دن پہلے کے نقصانات سے جزوی طور پر ٹھیک ہو گئی ہے، حالانکہ یہ ہفتے کے دوران 3.9 فیصد کم ہے۔
پیر کے روز ہو چکے، توقع سے بہتر امریکہ -چین تجارتی معاہدے نے سونے کی مارکیٹ میں خطرے سے دوچار ریلی کو جنم دیا۔ بلین کی محفوظ پناہ گاہوں کی کشش کو ختم کر دیا اور سرمایہ کاروں کو ہفتے کے دوران سونا بیچنے کی طرف راغب کیا۔
مارکیٹ کی توجہ اب آج جمعرات کے آخر میں سامنے آنے والے امریکی افراط زر کے اعداد و شمار پر مرکوز ہے۔
یو ایس پروڈیوسر پرائس انڈیکس کو مانیٹری پالیسی میں نرمی کے لیے فیڈرل ریزرو کے نقطہ نظر کے بارے میں کچھ اشارے فراہم کرنے کی توقع کی جا رہی ہے، جو کہ غیر سود والے بلین کے لیے ایک موقع ہو گا۔
پاکستان کی مارکیٹ میں جمعرات کا دن
پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے۔ جمعرات کی شام تک لاہور میں سونے کی قیمت میں بدھ کےروز کی قیمت کی نسبت 15 ہزار روپے فی توکہ کی بہت بڑی کمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ مین سونے کی قیمت مین زبردست اتار چڑھاؤ کی وجہ سے خریداری برائے نام رہی اور مارکیٹ میں مندی رپورٹ کی گئی۔
جمعرات کی شام مارکیٹ سروے
لاہور میں صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں قیمتوں اور ٹریڈ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں سونا مجموعی طور پر 15ہزار روپے سستا ہوگیا۔ جس سے خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 3لاکھ 33 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ۔ بائیس قیراط فی تولہ سونا 3لاکھ 9 ہزار 833 روپے کا ہوگیا۔اکیس قیراط فی تولہ سونا 2لاکھ 95 ہزار 750روپے کا ہوگیا ۔ دس گرام چاندی کی قیمت 3380 روپے ہو گئی ہے ۔