ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم تشکر ؛ مریم نواز کا یوم معرکہ قومی و ملی جذبے سے منانے کا اعلان

 یوم تشکر ؛ مریم نواز کا یوم معرکہ قومی و ملی جذبے سے منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا  آج  بروز جمعہ کو ملک بھر کی طرح پنجاب میں یوم معرکہ حق قومی و ملی جذبے سے منانے کا اعلان  کردیا 

وزیراعلی نے  پیغام   میں کہا ہے کہ وزیراعلی کی ضلعی انتظامیہ کو بھرپور انتظامات کی ہدایت   کردی ، تمام وزراء، ارکان اسمبلی، پارٹی راہنما اور کارکن صوبے بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف فتح پر شکرانے کے نوافل، جمعہ کے بعد خصوصی دعاؤں کے اہتمام کریں، پوری قوم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا شکر، اپنی بہادر افواج کو تاریخی خراج تحسین پیش کرے گی، سبز ہلالی پرچم لہرائیں، شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کریں، درجات کی بلندی کی دعائیں کریں، شہدا کے مزارات پر حاضری دیں، شہدا کے اہل خانہ اور قوم کے محسنوں کے گھر جاکر ان کو ہدیہ تعظیم پیش کریں، پنجاب میں پارٹی راہنما، کارکن اور عوام افواج پاکستان کو سلام پیش کرنے کے لیے ریلیاں نکالیں،یونیورسٹیوں، کالج اور سکول کے بچے بھی اپنی افواج کے شکریہ کے لئے خصوصی تقاریب میں حصہ لیں، 

وزیراعلی کی یوم معرکہ حق کے موقع پر پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت  کی