سٹی 42: گندم انشی ایٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ 1000 کسانوں کو مفت ٹریکٹر مل گئے20ہزار مزیدٹریکٹرکسانوں کو فراہم کریں گے ، ٹیوب ویلز پر سولر لگانے کے لیے 99 فیصد سبسڈی پنجاب حکومت دے گی
وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مہنگائی 40فیصدسےزیروفیصد پرآگئی ہے،جب وزیراعلیٰ بنی پیاز300روپے تھا،آج50روپے کا ہے،بجلی کے بل زیادہ آتے تھے،وزیراعظم نے اس پر کنٹرول کرلیا ہے،اب بل مزید کم آئیں گے،نیک نیتی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت آرہی ہے،دنیا بھرمیں اب پاکستان ایک طاقتور ملک کےطورپر ابھر کر سامنے آیا ہے،ریکارڈگندم اُگانے والے1000 کسان بھائیوں کوٹریکٹرفراہم کردئیے ہیں،کسان بے دھڑک ہوکرفصل اُگائیں،آپ کو نقصان نہیں ہونے دوں گی،جب گندم کی قیمت بڑھتی ہے توآتا مہنگاہوتاہے،پھر روٹی بھی مہنگی ہوجاتی ہے،میرا بس چلے تو سب کچھ کسانوں کے قدموں میں رکھ دوں،


مریم نواز نے کہا ٹیوب ویلزپرسولرلگانے کیلئے99فیصدسبسڈی پنجاب حکومت دے گی،کسان کارڈ سے رقم لینے والے80فیصدکسانوں نے قرض واپس کردیا ہے،20ہزار مزیدٹریکٹرکسانوں کو فراہم کریں گے،پہلے بھی میاں نوازشریف نے ٹریکٹر دئیے تھے،اب بھی ہم دے رہے ہیں،تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کےکاشتکاروں کیلئے1000مفت ٹریکٹر دیے گئے ، گندم کےکاشتکاروں کوفی ایکڑ5ہزارکیش گرانٹ سکیم کاآغاز کردیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپہلے ٹریکٹرکی چابی محمد اکمل کو دی ،وزیراعلیٰ نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خاتون کاشتکار نے چادر کا تحفہ پیش کیا،وزیراعلیٰ نےگندم کے کاشتکارہارون بھٹی کو 50 ہزار کیش گرانٹ دی،گندم کےکاشتکارغلام صابرکو35ہزار ،محمد نواز کو 30 ہزار کیش گرانٹ دی گئی،محمد اکرم کو 40 ہزار کیش گرانٹ دی گئی

وزیراعلیٰ نے چین کی طرف تحفتاً ملنے والے300 ملین کے 75 ٹریکٹر و دیگر زرعی آلات کامعائنہ کیا ،وزیراعلیٰ کو نئے اور جدید ترین ٹریکٹر اور زرعی آلات کے بارے میں بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 12 نئے اور جدید چینی ٹریکٹرز کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ نےروٹاویٹر، روٹری ٹیلر فرٹیلائزر سیڈر، کارن ہارویسٹر ،کلٹیویٹر و ٹری ٹریمرکاجائزہ لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز کو رائس کےلئے ایکو فرینڈلی ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا
صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گندم سپورٹ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا




مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہوئی توملک ترقی کررہاہے،اس ملک نے جس طرح دشمن کو دھول چٹائی یہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہے،سیاسی و عسکری قیادت،قوم،میڈیا سب کی نیت ملکی سلامتی کی ہے،افواج پاکستان اورتمام فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،،دنیا بھرمیں اب پاکستان ایک طاقتور ملک کےطورپر ابھر کر سامنے آیا ہے
