ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج یوم تشکر کا سرپرائز گفٹ ملنے کا امکان

آج یوم تشکر کا سرپرائز گفٹ ملنے کا امکان
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت: کل  یومِ تشکر کا آغاز عوام کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے سرپرائز گفٹ کے ساتھ ہونے کی توقع ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں اب تک اندازوں سے زیادہ ریلیف دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ یہ اضافی ریلیف  مکار دشمن کی مسلط کی ہوئی جنگ جیتنے کی خوشی میں عوام کے لئے گفٹ ہو گا۔  کیونکہ عوام نے  22 اپریل کے پہلگام فالس فلیگ قتل عام کے بعد سے مکار دشمن کے پروپیگنڈا کا دلجمعی سے مقابلہ کیا اور تمام عوامی مسائل کو بھول کر ہر ممکن طریقہ سے  اپنی مسلح افواج اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کئے۔

گفٹ ملنا کیوں ضروری ہے

  یہ جنگ پاکستان کی آبادی کی غالب اکثریت کے لئے زندگی کی پہلی جنگ تھی اور یہ دراصل دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ہونے والی دنیا کی پہلی جنگ بھی تھی۔ اس جنگ کے چند ہی گھنٹوں نے دشمن کے اعصاب  برباد کر ڈالے، پاکستان سے باہر  دنیا میں بڑے بڑے  حوصلوں والے عالمی لیڈر دل پکڑ کر بیتھ گئے لیکن پاکستان کے عوام نے کمالِ بہادری اور دلیری کے ساتھ اس جنگ کے دوران سرف ایک کام کیا؛ انہوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کا نعرہِ مستانہ دیوانہ وار بلند کیا۔

پٹرولیم امپورٹ  پریمیم میں کمی کے تخمینے کیا کہتے ہیں

اس سے پہلے تخمینے لگائے جا رہے تھے کہ آج  15 مئی کے اختتام پر پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔
 تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی کمی کی کیلکولیشن کر کے ماہرین کا کہنا تھا کہ پٹرول  کی قیمتوں میں آج  15 مئی کو  ساڑھے تین سے چار روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت  سات روپے فی لٹر تک کم کی جا سکتی ہے۔  ایک تخمینہ کے مطابق مئی کے آخر تک مجموعی طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت سات روپے فی لٹر تک کم کی جا سکتی ہے۔

وفاقی حکومت کے ذمہ داروں کی عوام کو گفٹ دینے کی خواہش

اسلام آباد میں ذمہ دار سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے  تجارتی کیلکولیشنز کو پس پشت ڈال کر عوام کو مکار دشمن سے جنگ جیتنے کی خوشی میں خاص گفٹ دینے پر غور کیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج 15 مئی کا اختتام ہونے کے بعد  یوم تشکر کا آغاز پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمت میں کمی کے بڑے سرپرائز گفٹ سے ہو گا۔ 

مختلف نیوز آؤٹ لیٹس پہلے رپورٹ کر چکی ہیں کہ  عالمی منڈی میں خام  تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں اگلے پندرہ دن میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

پٹرولیم امپورٹ پریمیم کی بنیاد پر تخمینے کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔

قیمتوں کی یہ ایڈجسٹمنٹ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ہے، جس میں گزشتہ دو ہفتوں میں پیٹرول کے لیے فی بیرل1.5 ڈالر  اور ڈیزل کے لیے3 ڈالر  فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔


اب تک، پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے۔ حتمی قیمت ایڈجسٹمنٹ کی تصدیق 15 مئی 2025 کو ہو جائے گی، جب موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر مبنی سرکاری حسابات کیے جائیں گے۔

آج ایندھن کی قیمتوں میں کمی بیشی کی مقررہ تاریخ  اس وقت آئی ہے جب عالمی مارکیٹ نے درآمدی پریمیم اور بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے اشارے واضح  دکھائے ہیں اور عین اسی وقت پاکستانی قوم  جنگ جیتنے کا یوم تشکر بھی  سلیبریٹ کر رہی ہے۔

تجارتی جمع تفریق کی بنیاد پر کئے گئے موڈریٹ تخمینوں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔

تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔

 موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔

 پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط ​​اور نچلے متوسط ​​طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256.64 روپے فی لیٹر ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل انٹر سٹی ترانسپورٹ میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر بسوں کے کرایہ پر پڑتا ہے۔