سٹی42: ایک اور خبر یہ ہے کہ حنیف عباسی اچانک لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے۔اس اچانک وزٹ کے نتیجہ میں ریلوے کے مسافروں کا دیرینہ پرابلم حل ہو گیا۔
ریلوے کے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کے لئے سہولتوں کا خود جائزہ لیا۔ صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی دیکھی۔
مسافروں کی شکایات سننے کے بعد حنیف عباسی نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا کام جلد نمٹایا جائے۔
لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کو ویٹنگ لاؤنگ میں جگہ کم ہونے اور سہولیات مھدود ہونے کے سبب پلیٹ فارمز پر ادھر ادھر بیتھ کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خواتین کے لئے یہ انتظار عذاب ثابت ہوتا ہے۔ ویٹنگ لاؤنج کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافروں کا یہ دیرینہ پرابلم حل ہو جانے کی توقع ہے۔
حنیف عباسی نے بتایا کہ لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کے لئے بجلی سے چلنے والی سیڑھیوں کی تنصیب کے منصوبے پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس ضمن میں ان کی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چئیرمین سے ملاقات مین اہم بات چیت ہوئی ہے۔