ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹس جاری 

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹس جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احتشام کیانی:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔ عدالت نے دونوں درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان پر آئندہ ہفتے سماعت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کو اس کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی اگلی سماعت 21 مئی کو رکھی جائے جس پر عدالت نے آئندہ ہفتے سماعت کا عندیہ دیا۔