ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور کیش گرانٹس کا اعلان

 گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور کیش گرانٹس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے تاریخ ساز اسکیم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو 1000 مفت ٹریکٹرز اور فی ایکڑ 5 ہزار روپے کی کیش گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے پہلا ٹریکٹر محمد اکمل کو دیا، جبکہ خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو بھی ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ اس موقع پر طاہرہ نسرین نے وزیراعلیٰ کو چادر کا تحفہ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاشتکار ہارون بھٹی کو 50 ہزار روپے، غلام صابر کو 35 ہزار روپے، محمد نواز کو 30 ہزار روپے اور محمد اکرم کو 40 ہزار روپے کی کیش گرانٹس بھی دیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے چین سے تحفتاً ملنے والے 300 ملین مالیت کے 75 ٹریکٹرز اور جدید زرعی آلات کا معائنہ بھی کیا۔ مریم نواز کو روٹاویٹر، روٹری ٹیلر، فرٹیلائزر سیڈر، کارن ہارویسٹر، کلٹیویٹر اور ٹری ٹریمر سمیت جدید زرعی مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کو چاول کی کاشت کے لیے ماحول دوست ایڈوانس ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے بھی گندم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔