ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکیب الحسن کی 8 سال بعدPSL میں واپسی

شکیب الحسن کی 8 سال بعدPSL میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے جو کہ آٹھ سال بعد پی ایس ایل میں واپسی کر رہے ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد ملتوی کیے گئے پی ایس ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہونے جا رہا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیشی میڈیا نے شکیب الحسن کے لاہور قلندرز میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شکیب نے اس سے قبل 2017 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایس ایل میں شرکت کی تھی۔

شکیب الحسن اب لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ہم وطن کرکٹر رشاد حسین کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ شکیب نے تقریباً چھ ماہ قبل اپنا آخری کرکٹ میچ کھیلا تھا جبکہ ان کا آخری بین الاقوامی میچ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوا تھا۔