ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ؛ صحافی اوریا مقبول جان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ؛ صحافی اوریا مقبول جان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم
کیپشن: Lahore High Court, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے سینئر صحافی اوریا مقبول جان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ‏سینئر صحافی اوریا مقبول جان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دونوں متعلقہ ایس پیز کو اوریا مقبول جان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  عدالت نے سینئر صحافی اوریا مقبول جان کی بازیابی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

 واضح رہے سینئر صحافی اوریا جان کی بازیابی کے لئے سرمد عباسی اور شائلہ عباسی نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer