ڈاکٹر رضوان کو زہر دینے کا انکشاف، عمران خان کاسپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

سابق وزیراعظم عمران خان
کیپشن: Ex PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا زہر بھی ہے جو کھانے میں ڈال دیں تو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے۔ڈاکٹر رضوان کو ہارٹ اٹیک کیسے ہوا ؟سپریم کورٹ ایف آئی اے افسران کی موت کا بھی ازخودنوٹس لے۔

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیکھا ہماری حکومت جانے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔عوام کا سمندر دیکھ کر اسلام آباد والے خوف زدہ ہوگئے۔اب انہیں معلوم ہوا اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر آنے والا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میرے اسلام آباد کی کال سے گھبرا کر قتل کی سازش کرنے لگے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو اس دنیا سے ہی فارغ کردیا جائے۔قتل سے متعلق میں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے محفوظ کرلی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا پاکستان کے عوام، آپ نے کبھی کسی کی غلامی تسلیم نہیں کرنی۔ مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کی عوام نے مجھے انصاف دلوانا ہے۔ مجھے کچھ ہوا تو جن جن کے نام میں نے ویڈیو میں لئے ہیں ایک ایک کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا بڑا بھائی فوج کو برا بھلا کہتا ہے۔ چھوٹا بھائی جو بھی بوٹ دیکھتا ہے پکڑ کر پالش کرنا شروع کردیتا ہے۔اب یہ امریکا کے پاس جاکر کہیں گے کہ خدا کہ واسطے ہمیں بچا لو، ہمیں پیسے دے دو ورنہ عمران خان واپس آجائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا امریکی کبھی بھی ان کی مدد نہیں کریں گے جب تک ان کے گلے کی زنجیر ٹائٹ نہ کردیں۔ امریکی ان سے کہیں گے بھارت سے دوستی کرلو، کشمیر کو بھول جاؤ۔ وہ کہیں گے فلسطین کی بات مت کرو۔ امریکی ان سے کہیں گے روس سے سستا تیل نہیں لینا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor