ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی سکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا گیا

عمران خان کی سکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کے لیے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا۔ شہباز گل نے کہا کہ حیران ہوں کہ متعلقہ سیکشن افسر سکیورٹی انتظامات کے لیے پوچھ رہا ہے۔

خط کے متن میں لکھا کہ ایک ضمانت پر مجرم خاتون کو ملٹی لئیر سکیورٹی حصار فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ تحقیقاتی ادارے نے اس خاتون کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دی ہوئی ہے۔

یہ خاتون نہ تو بلیو بک کا حصہ ہے نہ ہی حکومتی رولز آف بزنس کے تحت سکیورٹی کی حق دار ہے۔ وزارت کا سکیورٹی دینے کے بجائے حفاظتی حصار کے انتظام کی ہدایت دینا حیران کن ہے۔

متن کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی اپنے وسائل سے عمران خان کو سکیورٹی دے رہی ہے اور حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ وزارت کا افسر باتیں کرنے کے بجائے فول پروف سکیورٹی کا پلان شیئر کرے۔