ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرے بعد کس کو ستاؤ گے پاکستانیوں؟ عامر لیاقت کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

میرے بعد کس کو ستاؤ گے پاکستانیوں؟ عامر لیاقت کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد دانیہ شاہ اور عامر لیاقت نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی، دونوں کی جانب سے کئی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کی گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید  کی تاہم اب عامر لیاقت نے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

پاکستان چھوڑنے کے اعلان کے بعد عامر لیاقت اب تک کئی ویڈیوزاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کرچکے ہیں، انہوں نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  راحت فتح علی خان کا گانا "میرے بعد کس کو ستاؤ گے"  گا رہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کیپشن میں لکھا ہےکہ میرے بعد کس کو ستاؤ گے پاکستانیوں؟ 

انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین کی جانب سے 52 منٹ سے زائد کی ویڈیو  بھی شئیر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی تینوں بیویوں (سابق اور موجودہ) اور دونوں بچوں سمیت پوری قوم کے لیے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اُن سے معافی مانگ لی ، ویڈیو میں بات کرتے ہوئے عامر لیاقت رو بھی پڑے، کہتے ہیں کہ عمران خان کی مخالفت کرنے کی وجہ سے میرے ساتھ یہ سب کچھ ہوا۔ 

  ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ عامر لیاقت نے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا ۔انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس جس کا دل دُکھایا ہے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں، مجھے معاف کر دیجیے گا، جس کسی کا مجھ پر قرض ہے وہ قرض اتار دوں گا ان شاء اللہ مرنے سے قبل اور ایک بڑے چینل سمیت جس نے بھی میری رقم ہضم کر لی ہے وہ بس اللہ سے ڈریں اور ڈھیل کو اپنی دعاؤں کی قبولیت نہ سمجھیں۔