عمران خان قتل سازش؛ اہم اقدام اُٹھالیا گیا

عمران خان قتل سازش؛ اہم اقدام اُٹھالیا گیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو ائیر پورٹس پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں عمران خان کو ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیر پورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائے جو وہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔