ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی

ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے جاری ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد پانچواں ترمیمی ججز روسٹر جاری،  روسٹر میں پرنسپل سیٹ پر پانچ ڈویژن بنچز اور 30 سنگل بنچز شامل ہیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا۔ پرنسپل سیٹ پر ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شکیل الرحمان خان، ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد بلال حسن، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدرنیب کیسز سمیت دیگر فوجداری مقدمات سنیں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس صادق محمود خرم شامل ہیں۔ دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس سمیت دیگر ججز فوجداری، دیوانی سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ عدالتوں میں سماجی فاصلے، سینی ٹائزر لگانے اور ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر میں سنگل بنچز میں چیف جسٹس محمد قاسم خان، سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں۔

جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چوہدری مسعود جہانگر، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جواد حسن، جسٹس طارق سلیم شیخ سمیت 30 ججز شامل ہیں۔