انڈر 19 سیریز ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوبارہ شیڈول طے

انڈر 19 سیریز ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوبارہ شیڈول طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کے درمیان انڈر 19 سیریز کا شیڈول دوبارہ سے طے پاگیا، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ملتوی ہونے والے دورہ سری لنکا کا شیڈول دوبارہ سے طے پاگیا، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پانچ ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلنے کیلئےسری لنکا کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیمیں23 مئی سے 6 تک ہمبنٹوٹا میں آ منے سامنے ہوں گی، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے26 مئی، دوسرا ون ڈے 28 مئی، تیسرایکم جون، چوتھا تین جون جبکہ پانچ جون کو پانچواں اور آ خری ون ڈے کھیلا جائے گا۔

 ابتدائی طور اس سیریز میں تین چار روزہ میچز اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے جانےتھے تاہم سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer