رمضان المبارک پر ریلوے نے مسافروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا

رمضان المبارک پر ریلوے نے مسافروں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیاہے۔ اس پیکج کے تحت مسافروں کو  تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعائیت دی جائے گی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیاہے۔ اس پیکج کے تحت مسافروں کو یہ سہولت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعائیت دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی پارٹی ٹکٹس کیلئے درخواستیں جمع ہونا شروع ہوگئیں

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد موقعوں پر کرایوں میں رعائیت کا اعلان کر چکاہے۔ جبکہ وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہوگا۔