مسلم لیگ ن کی پارٹی ٹکٹس کیلئے درخواستیں جمع ہونا شروع ہوگئیں

مسلم لیگ ن کی پارٹی ٹکٹس کیلئے درخواستیں جمع ہونا شروع ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا، جو 25مئی تک جاری رہے گا۔ پہلے روز 200سے زائد افراد نے درخواست فارم وصول کیے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق درخواستوں کے ساتھ پارٹی قیادت پر اعتماد کا حلف نامہ اور ٹکٹ ملنے یانہ ملنے دونوں صورتوں میں پارٹی ڈسپلن کا پابند رہنے کی تحریری یقین دہانی بھی کرانا ہو گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو لاہور میں ایک اور بڑاجھٹکا  

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشست کیلئے درخواست کیساتھ 50ہزار، صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست کیلئے30ہزار روپے، جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے ایک لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے 75ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔فارم میں قائد محمد نواز شریف، صدرمحمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد اور آرٹیکل 62،63 پر پورا اترنے بارے اقرار نامہ پر کرنا ہوگا۔