نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، میٹرو بس سروس معطل

نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، میٹرو بس سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان ظہیر) کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن پر نابینا افراد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، میٹرو بس سروس معطل ہونے سے ہزاروں شہری عذاب میں مبتلا، حکومت خاموش تماشائی بن گئی.

یہ خبر پڑھیں۔۔وہ خبر آگئی جس کا لاہوریوں کو انتطار تھا، اورنج لائن ٹرین کب چلے گی؟ تاریخ کااعلان کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق نابینا افراد مطالبات کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے۔ بہاولپور سے آئے نابینا افراد نے کلمہ چوک میٹرو ٹریک کو بند کردیا۔ دھرنے کے باعث گذشتہ تین روز سے کلمہ چوک پر میٹرو سروس جزوی طور پر معطل ہے۔ میٹرو بس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔خواجہ سراء بھی اب الیکشن لڑیں گے

نابینا افراد نے پنجاب حکومت سے قابلیت کے مطابق نوکریاں دینے، ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔معروف عالم دین انتقال کر گئے

نابینا افراد نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت نے متعدد بار وعدے کیے لیکن وفانہ کر سکی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو رمضان کی تراویح بھی سڑکوں پر پڑھیں گے۔