لاہور میں 294ٹریفک حادثات ، 303 افراد زخمی

لاہور میں 294ٹریفک حادثات ، 303 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 294ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 
 ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 294ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 303 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 97شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 206معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امدادفراہم کی گئی ۔ 
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔