سٹی 42 : بحرین نے ایران کے اب تک 125 میزائل اور 203 ڈرون مارگرائے .
بحرین کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے آغاز سے اب تک سینکڑوں فضائی خطرات کو روکا اور تباہ کر دیا ہے۔
بحرین ڈیفنس فورس کی جنرل کمانڈ نے کہا کہ اس کے سسٹمز نے 125 میزائل اور 203 ڈرونز کو تباہ کیا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے مشرقی صوبے میں ایرانی ڈرون مار گرایا اور اس حوالے سے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے مشرقی صوبے میں ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔