ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہاڑوں پر ابرِ رحمت برس پڑی، ایبٹ آباد میں جاتی سردی لوٹ آئی

پہاڑوں پر ابرِ رحمت برس پڑی، ایبٹ آباد میں جاتی سردی لوٹ آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایبٹ آباد شہر گردنواح میں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی ۔ 

ایبٹ آباد گلیات میں ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ چنار روڈ پر بارش تیز ہوا سے درخت گر گیا، درخت گرنے سے لنک روڈ بلاک ہو گیا ۔ 

 ریسکیو ٹیم درخت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے ۔ 

علاوہ ازیں لاہور شہر میں وقفے وقفے سےبارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا. لاہور کاکم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے اب تک ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔سعید پور گاؤں میں سب سے زیادہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی، پی ایم ڈی ایچ ایٹ ٹو میں 11 ملی میٹر ، نیو کٹاریاں میں 10 ملی میٹر جبکہ شمس آباد اور گوالمنڈی میں 6،6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔