سٹی 42: ڈولفن سکواڈ نے شیرا کوٹ، گڑھی شاہو کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر لیا ملزمان کو مزید کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتےہوئے چیک کیا، گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضہ سےمجموعی طور پر24لیٹرشراب برآمدہوئی۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق 20 لیٹر دیسی شراب کا کین، 4 بوتلیں امپورٹڈ شراب بھی ملزمان سے قبضے میں لی گئی ہے۔ ملزمان حنان ، سعید ودیگرکو کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ، گڑھی شاہو کے حوالےکیا گیا ہے ۔