ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک کردیے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ 

مارے گئے خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی میں ملوث تھے ۔ علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ 

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے ۔