سٹی 42 : شہر میں وقفے وقفے سےبارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا.
لاہور کاکم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے اب تک ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔سعید پور گاؤں میں سب سے زیادہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی، پی ایم ڈی ایچ ایٹ ٹو میں 11 ملی میٹر ، نیو کٹاریاں میں 10 ملی میٹر جبکہ شمس آباد اور گوالمنڈی میں 6،6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔