ملک اشرف : اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کو نئی عدالتی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ محمد عثمان خان اب جسٹس مسعود عابد نقوی کی عدالت میں پنجاب حکومت کے سرکاری مقدمات کی پیروی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان کو یہ اہم قانونی ذمہ داری تفویض کی ہے تاکہ وہ صوبائی حکومت کی نمائندگی مؤثر انداز میں کر سکیں اور سرکاری مقدمات میں حکومت کے موقف کو مضبوطی سے پیش کریں۔ محمد عثمان خان بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اب عدالت میں پنجاب حکومت کی طرف سے پیش ہوکر مقدمات کی پیروی کریں گے۔
عدالتی حلقوں کے مطابق محمد عثمان خان کی تقرری سے نہ صرف مقدمات کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے بلکہ عدالتی معاملات کی بروقت دیکھ بھال بھی ممکن ہو سکے گی۔ ان کی خدمات کا مقصد پنجاب حکومت کے مقدمات میں عدالت کی بھر پور معاونت کرنا اور کیسز کو بر وقت نمٹانے کو یقینی بنانا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ محمد عثمان خان کے تجربے اور قانونی مہارت کو سرکاری مقدمات میں مضبوط مؤقف پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس طرح وہ صوبائی حکومت کی قانونی نمائندگی کا مرکزی کردار ادا کریں گے اور عدالتی کارروائیوں میں حکومت کے مفادات کی حفاظت کریں گے۔محمد عثمان خان پیر سے باقاعدہ طور پر نئی عدالتی ذمہ داری سنبھال لیں گے، جس کے بعد وہ اپنی خدمات کے ذریعے عدالت میں سرکاری مقدمات کی پیروی کریں گے اور حکومت پنجاب کی قانونی پوزیشن کو مضبوط کریں گے۔