ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں عید الفطر پر ہلکی بارش کا امکان

شہرِ قائد میں عید الفطر پر ہلکی بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شیخ: شہرِ قائد سمیت سندھ بھرمیں عید الفطر پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق  16 مارچ کی رات مغربی سسٹم ملک میں داخل ہوگا،مغربی سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے۔ 

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

 خیال رہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 17 سے 27 مارچ کے دوران بارش ہوگی۔