ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئیں

نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑ رہی ہیں۔

 اسرائیلی وزیرِ  اعظم کیجانب سے گزشتہ کئی دنوں سےکوئی پیغامبھی نیں دیاگیا اور نا ہی کوئی بیان دیا گیا جس کے باعث افواہیں سوشل میڈیا پر زور پکڑتی رہیں۔

صارفین کے مطابق چند دنوں سے نیتن یاہو منظر عام سے غائب تھے، جبکہ خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیل میں اعلیٰ سطح کی فوجی کونسل کا اجلاس وزیر دفاع کی زیر صدارت ہوا، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے حالیہ خطاب کو بھی مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنایا گیا قرار دیا گیا، تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس نے تصدیق کی کہ نیتن یاہو زندہ اور محفوظ ہیں۔