ویب ڈیسک : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں سیمی ٹرک سمیت 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انٹر سٹیٹ 35 پر پیش آئے حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے 37 سالہ سیمی ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جس پر نشے کی حالت میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی کرنے کے بھی 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اب تک حادثے کی مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔