ماڈل ٹاؤن؛ ٹی ٹوئنٹی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ، اپالو اکیڈمی کی پنجاب سپورٹس بورڈ اکیڈمی کو شکست

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد  : ماڈل ٹاؤن رمضان ٹی ٹوئنٹی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے لیگ میچ میں اپالو کرکٹ اکیڈمی نے پنجاب سپورٹس بورڈ کرکٹ اکیڈمی کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ماڈل ٹاؤن نواب کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانےوالے چھٹے لیگ میچ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمی کے حنیف اللہ نے 44 جبکہ محمد موسی نے 18 رنز سکور کئے۔ اس کے علاوہ اپالو اکیڈمی کے محمد دانش نے 6 اور باسط علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اپالو اکیڈمی نے بغیر ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ اپالو اکیڈمی کے علی حسنین نے 25 اور صفی اللہ 43 رنز سکور کئے۔