آپ بغیر اندر کی چیزیں گرے کیسے برگر کھا سکتے ہیں؟ جانیں زبردست طریقہ

 آپ بغیر اندر کی چیزیں گرے کیسے برگر کھا سکتے ہیں؟ جانیں زبردست طریقہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک اچھا جوسی برگر کون پسند نہیں کرتا؟ فاسٹ فوڈ میں یہ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ آپ کی پسند کی تقریباً ہر چیز ایک بائٹ کی دوری پر ہوتی ہے، برگرز میں آپ کو گوشت سمیت سبزیوں اور ساسز ایک ساتھ مل جاتے ہیں۔

لیکن ایک مشکل جو اکثر برگر کے شوقین افراد کو پیش آتی ہے وہ یہ کہ ان کے برگر کے اندر موجود چیزیں یا جسے ہم فلنگ کہتے ہیں (گوشت کی پیٹی،چیز سلائس، سبزی یا ساس) کھانے کے دوران گر جاتا ہے، یا اگر برگر کا سائز بڑا ہے تو اسے دو حصوں میں کرکے کھانا پڑتا ہے کیونکہ اتنا بڑا منہ کھولنا بھی مشکل ہے۔آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے برگر کے اندر کی چیزیں بالکل نہیں گریں گی۔

برگر کو اُلٹا کرکے کھائیں:
کیا کبھی آپ نے اپنے برگر کو الٹا کرنے یا پلٹنے کا سوچا ہے؟ جی ہاں! اگر آپ نے ایسا کیا تو کافی فائدے میں رہیں گے کیونکہ اس سے برگر کی فلنگ بالکل نہیں گرے گی۔آپ یہ آزما کر بھی دیکھ سکتے ہیں، برگر کو پلٹیں اور کھائیں اس سے آپ کی فلنگ نہیں گرے گی اور آپ آرام اور مزے سے برگر انجوائے کرسکتے ہیں۔ 

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-15/321326_9840837_updates.jpg

اس کے علاوہ بھی کچھ طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ بغیر اندر کی چیزیں گرے برگر کھا سکتے ہیں۔مثلاً اچھی طرح سے کاغذ یا ٹشو میں ریپ کرکے برگر کھائیں، چھوٹے چھوٹے بائٹ لیں یا اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس سے برگر کی فلنگ نہیں گرے گی۔

Ansa Awais

Content Writer