ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

summers
کیپشن: summers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : لاہور شہر میں موسم کی سختیاں شروع ہو گئیں ،سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، درجہ حرارت 31 ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 32 تک جانے کی پیشگوئی کی ہے ۔
 تفصیلات کے مطا بق شہرکاموجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت18 اورزیادہ سےزیادہ 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور تیسرے نمبر پر آ گیاہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 177ریکارڈ کی گئی ۔ سید مراتب علی روڈ 207،انارکلی بازار 193، فیز 8 ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح192، مین بلیوارڈ میں186ریکارڈ کی گئی ۔